کین ڈول نے دنانیرکو آڑے ہاتھوں لے لیا

کین ڈول نے دنانیرکو آڑے ہاتھوں لے لیا
کین ڈول نے دنانیرکو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی پی ایس)پاکستانی کین ڈول سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفرنے پارٹی فیم گرل دنانیرمبین کی ایک بیوٹی ویڈیو پر انہیں خاصے آڑے ہاتھوں لیاہے۔دنانیرنے اپنے فالوورز کے لیے انسٹاگرام پر شیئرکی جانےوالی ویڈیو میں گھر پر لپ پلمر کا طریقہ سکھایا تھا۔ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے بتائے جانے والے اس ٹوٹکے میں پارٹی فیم گرل نے پٹرولیم جیلی میں لال مرچیں اوردارچینی کا پاڈرملا کرہونٹوں پر5 منٹ کے لیے ہونٹوں پر لگایا تھا، اس بیوٹی ٹپ سے اداکارہ وانفلوئنسرکے ہونٹ تو گلابی اوربھرے بھرے سے محسوس ہونے لگے لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں لال مرچوں کے سبب کافی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنانیرنے ویڈیو کے کیپشن میں اپنا یہ نسخہ خواتین کوگھرپرآزمانے سے منع بھی کیا۔اس ویڈیو پرردعمل دینے والے عدنان ظفرنے دنانیرکو خاصے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صارفین کے لیے کچھ مفید معلومات شیئرکیں۔توبہ سے ویڈیو کا آغازکرنے والے کین ڈول نے کہا کہ ، پٹرولیم جیلی میں لال مرچیں اور دارچینی پاڈرملا کرہونٹوں پرلگا کر آپ خود کوبڑی کترینہ کیف سمجھ لیتے ہیں،میری جان خدا کا خوف کریں، دارچینی مفید سہی لیکن لال مرچ انتہائی نقصان دہ ہے۔

پاکستانی کین ڈول نے واضح کیا کہ اگر آپ نے کوئی ایسی پراڈکٹ استعمال کی ہے جس میں مرچیں محسوس ہوں تو وہ ایک مخصوص قسم ہوتی ہے جس میں ایسنس شامل کیے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کے لیے ٹھیک ہوتے ہیں اور ہونٹوں کے بھرا بھرا دکھنے کیلئے ایک اچھا احساس دیتے ہیں۔

مزید :

تفریح -