ٹرین میں بیٹھے مسافر کا فون چوری کرنے کی کوشش کرنے والا چور پکڑا گیا، ٹرین کی کھڑکی سے باہر لٹکنے پر مجبور

ٹرین میں بیٹھے مسافر کا فون چوری کرنے کی کوشش کرنے والا چور پکڑا گیا، ٹرین کی ...
ٹرین میں بیٹھے مسافر کا فون چوری کرنے کی کوشش کرنے والا چور پکڑا گیا، ٹرین کی کھڑکی سے باہر لٹکنے پر مجبور
سورس: Screenrab

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر کا موبائل فون چوری کرنے کی کوشش چور کو مہنگی پڑ گئی۔ مسافر نے چلتی ٹرین کے ساتھ لٹکا دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے شہر سون پور میں پیش آیا جہاں ریل گاڑی سٹیشن پر کھڑی تھی جب چورنے مسافر کو تاڑ لیا اور جب ٹرین چلنی شروع ہوئی تو اس نے باہر سے ہی مسافر کے ہاتھ میں موجود موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

مسافر نے چور کو پکڑ لیا،جس پر چور پلیٹ فارم پر گاڑی کے ساتھ گھسٹتا چلا تھا اور پلیٹ فارم ختم ہونے پر ٹرین کے ساتھ لٹکنے لگا، مگر مسافر نے اسے نہ چھوڑا۔ کچھ دور جا کر ٹرین ہی روک دی گئی اور چور کو پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کی طرف سے مسافر کی شناخت ستیم کمار کے نام سے بتائی گئی ہے جبکہ چور کا نام پنکج کمار تھا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -