راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مزید زرعی زمینیں ایکوائر کیے جانے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مزید زرعی زمینیں ایکوائر کیے جانے کے ...
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مزید زرعی زمینیں ایکوائر کیے جانے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر یو ڈی اے) کی طرف سے مزید زرعی زمینوں پر قبضوں کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہو گئے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آر یو ڈی اے دریائے راوی کے ساتھ ساتھ 46کلومیٹر طویل زرعی رقبے پر ایک رئیل سٹیٹ پراجیکٹ تعمیر کررہی ہے۔ اس پراجیکٹ کے لیے فیروزوالہ کے علاقے میں کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کرکے زبردستی ان کی زرعی زمینیں خالی کروائی جا رہی ہیں۔
کسانوں کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ان کی طرف سے حکومت اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ”ہم کسی کو ایسے تباہ کن منصوبوں کے لیے اپنی زمینیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان زمینوں سے پورے لاہور کو تازہ سبزیاں اور دیگر اجناس مہیا کی جاتی ہیں۔ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہم سے زبردستی ہماری زمینیں چھینے۔“