ٹریفک پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے والا شہری لاہور سے گرفتار

ٹریفک پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے والا شہری لاہور سے گرفتار
ٹریفک پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے والا شہری لاہور سے گرفتار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ٹریفک پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق احمد عمران نامی شہری کا ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا، جس پر احمد عمران نے گھر جا کر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کال کی اور فون پر ہی آفیسرز کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور دھمکیاں دیں۔احمد عمران کی اس حرکت پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ 

دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ 12ارب روپے کی لاگت سے بنائے گئے ’لاہور سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم‘ میں بے شمار خرابیاں اور مسائل آ چکے ہیں۔ سسٹم کے 35فیصد سے زائد کیمرے ناکارہ ہو چکے ہیں، جس سے یہ سسٹم بڑی حد تک غیرمو¿ثر ہو چکا ہے۔ لاہور بھر میں 7ہزار 678کیمرے لگائے گئے تھے جن میں سے 2500سے زائد بند پڑے ہیں۔ اس کے علاوہ چہرے کی شناخت کرنے والے لگ بھگ ایک ہزار کیمرے بھی خراب پڑے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -