مساج پارلر کی خاتون ورکر کو کسٹمر نے ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مساج پارلر کی خاتون ورکر کو کسٹمر نے ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
مساج پارلر کی خاتون ورکر کو کسٹمر نے ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مساج پارلر کی خاتون ورکر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 27سالہ کسٹمر کو گرفتار کر لیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملزم کی شناخت پون پانڈے کے نام سے بتائی گئی ہے جو ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کا رہائشی ہے۔ وہ نوائیڈہ میں ایک مساج سنٹر میں گیا جہاں اس نے مساج کے دوران خاتون ورکر سے نازیبا مطالبہ کیا اور انکار پر اسے پیٹ ڈالا۔

پولیس کو دی گئی رپورٹ میں مساج سنٹر کی انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جب ملزم کو بتایا گیا کہ وہ جو مطالبہ کر رہا ہے، پورا نہیں ہو سکتا اور مساج سنٹر اس طرح کی کوئی سروس مہیا نہیں کرتا تو وہ بھڑک اٹھا اور خاتون ورکر پر حملہ کر دیا۔ اس نے ورکر کو تھپڑ مارے اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

مزید :

بین الاقوامی -