200 کروڑ بھتہ خوری کیس، نورا فتحی کو کلین چٹ مل گئی، ٹیم کا دعویٰ

200 کروڑ بھتہ خوری کیس، نورا فتحی کو کلین چٹ مل گئی، ٹیم کا دعویٰ
200 کروڑ بھتہ خوری کیس، نورا فتحی کو کلین چٹ مل گئی، ٹیم کا دعویٰ
سورس: Instagram

  

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ نورا فتحی کی ٹیم نے جمعہ کو ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز کی پوچھ گچھ کے ایک دن بعد دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے اداکارہ  کو 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں کلین چٹ دے دی.

"انڈیا ٹوڈے" کے مطابق اداکارہ کی  ٹیم کے مطابق دہلی پولیس نے کہاہے  کہ نورا جیل میں بند مجرم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ سازش میں ملوث نہیں تھیں اور نہ ہی وہ کرائم سنڈیکیٹ سے واقف تھیں۔نورا فتحی سے جمعرات کو دہلی پولیس نے سکیش چندر شیکھر سے منسلک بھتہ خوری کے معاملے میں6 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے اسی معاملے میں تقریباً 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی.

ٹیم نے مزید کہا کہ نورا جو سکیش کے کاموں سے بے خبر ہے، ایک ذمہ دار گواہ کے طور پر پولیس کی مدد اور تعاون کرتی رہی ہے۔

مزید :

تفریح -