ایک اور اہم کھلاڑی کاعلاج کرانے کے لیے اپنے خرچے پر لندن جانے کا انکشاف

ایک اور اہم کھلاڑی کاعلاج کرانے کے لیے اپنے خرچے پر لندن جانے کا انکشاف
ایک اور اہم کھلاڑی کاعلاج کرانے کے لیے اپنے خرچے پر لندن جانے کا انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ فخر زمان بھی اپنے ٹکٹ اور اخراجات پر علاج کروانے لندن جا رہے ہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے انکشاف کیا کہ فخر  زمان اپنے ٹکٹ اور اخراجات پر علاج کروانے لندن جا رہے ہیں، پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے، کام کرنے کا طریقہ کار غیر ذمہ دارانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فخر  زمان کی انجری ایک معمہ ہے، سمجھ نہیں آیا وہ کیسے ان فٹ ہوگئے، ایشیا کپ فائنل کے بعد کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوا، فخر کیسے ان فٹ ہوئے؟

مزید :

کھیل -