شاہین آفریدی کے علاج سے متعلق شاہد آفریدی کے تہلکہ خیز انکشاف کے بعد رمیز راجہ بھی میدان میں آگئے

شاہین آفریدی کے علاج سے متعلق شاہد آفریدی کے تہلکہ خیز انکشاف کے بعد رمیز ...
شاہین آفریدی کے علاج سے متعلق شاہد آفریدی کے تہلکہ خیز انکشاف کے بعد رمیز راجہ بھی میدان میں آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ ہم نے شاہین شاہ آفریدی کو تنہا چھوڑ دیا، ہوسکتا ہے کہ جلد بازی میں چند چیزیں کلیئر ہونے سے رہ گئی ہوں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈومیسٹک پلیئرز کا بھی خیال رکھتا ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کی فتوحات کی بڑی وجہ ہماری مضبوط اوپننگ جوڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ایک پلان کے تحت چل رہی ہے، اس پلان سے مڈل آرڈر پر دباؤ آتا ہے لیکن ٹیم اسی پلان سے فتوحات حاصل کرتی آرہی ہے۔

مزید :

کھیل -