ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ نے کالج کے وقت کی تصاویر نیلام کرکے  3کروڑ 40 لاکھ روپے کما لیے

ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ نے کالج کے وقت کی تصاویر نیلام کرکے  3کروڑ 40 لاکھ ...
ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ نے کالج کے وقت کی تصاویر نیلام کرکے  3کروڑ 40 لاکھ روپے کما لیے
سورس: RR Auction

  

بوسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کالج کے زمانے کی گرل فرینڈ نے اپنی اور ایلون کی ان دیکھی تصاویر اور دیگر اشیا فروخت کرکے ایک لاکھ 44 ہزار پاؤنڈ (تقریباً تین کروڑ 40 لاکھ روپے) کما لیے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ایلون مسک کی کالج کے زمانے کی گرل فرینڈ جینیفر گوین نے آر آر نیلام گھر کو اپنی اور ایلون کی تصاویر نیلامی کیلئے دی تھیں، اس کے علاوہ جینیفر نے ایلون کی طرف سے دیے گئے تحائف بھی نیلام کیے ہیں۔دونوں یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں اکٹھے پڑھتے تھے اور ان کے درمیان 1994 سے 1995 کے درمیان تعلق رہا۔ 

ایلون مسک نے جینیفر کو ایک چھوٹا ہار دیا تھا جو  44 ہزار 726 پاؤنڈز میں نیلام ہوا۔  اس کے علاوہ دونوں کی ایک تصویر ایک ہزار 548 پاؤنڈ، ایلون کی طرف سے دیا گیا سالگرہ کا کارڈ 15 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوا ہے۔ خیال رہے کہ جینیفر نے کچھ عرصہ پہلے نیلام گھر آر آر کو  یہ چیزیں نیلام کرنے کیلئے دی تھیں۔ جینیفر کا کہنا ہے کہ وہ ان پیسوں سے اپنے سوتیلے بیٹے کی کالج کی فیس ادا کریں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -