سعودی عرب :ریاض میں ٹریفک بلاک کرنے پر دو افراد گرفتار

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی سے معروف شاہراہ بلاک کرنے پردو افراد کو حراست میں لےلیا ۔ ملزمان میں ایک سعودی جبکہ دوسرا یمنی شہری ہے۔
ادارہ امن عامہ کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے شہر کی ایک معروف شاہراہ پراپنی گاڑی بلا کسی وجہ سے کھڑی کردی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس نے دونوں افراد کرحراست میں لے لیا جبکہ گاڑی کو تحویل میں لےلیاگیا۔
ملزمان کے خلاف آداب عامہ کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
???? | شرطة منطقة الرياض تقبض على شخصين لإيقاف مركبتيهما في طريق عام وعرقلة حركة السير ومخالفة الآداب العامة pic.twitter.com/Iy1m2w8pjl
— الأمن العام (@security_gov) September 15, 2023
شرطة منطقة الرياض تقبض على شخصين لإيقاف مركبتيهما في طريق عام وعرقلة حركة السير ومخالفة الآداب العامة pic.twitter.com/miXPCTcdfr
— الأمن العام (@security_gov) September 15, 2023