لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو آئینی مسودے کا نہیں پتہ، یہ اجلاس پر اجلاس بلا رہے ہیں۔یہاں تو جنگل کا قانون چل رہا ہے۔
"جنگ " کے مطابق عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عوام اپنے لیڈر کے ساتھ ہیں۔ 14 اگست کو پبلک ایونٹ کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی۔