اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم سے خطرناک شقیں نکالنے کا کریڈٹ جے یو آئی کو جاتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال’’اگرخطرناک شقیں نکال دی گئی ہیں تو اب کیا تحفظات ہیں‘‘؟کے جواب میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اب بھی بہت سی خطرناک شقیں باقی ہیں،آرٹیکل 8اور 199سے متعلق جوکچھ ہونے جارہا تھا وہ بہت برا تھا۔