میرے مخالف کو آج جیل میں اچھا کھانا مل رہا ہے، کولر ملا ہوا ہے ،مریم نواز

Sep 16, 2024 | 10:01 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے مخالف کو آج جیل میں اچھا کھانا مل رہا ہے، کولر ملا ہوا ہے ،سہولتیں ملی ہوئی ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ، آپ یہ روکتی کیوں نہیں ، میں کہتی ہوں کہ نہیں چاہتی کہ میری طرف سے کوئی ظلم اورزیادتی ہو۔

وزیر اعلیٰ  مریم نواز نے سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے طاقت دی ہو تو بدترین مخالفین کے ساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہیے، مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، وہ آج کہتےہیں مکافات عمل ہوتا ہے ، آج مکافات عمل ہی ہے۔حکمرانی عیش اور عشرت نہیں ہے جوابدہی کا بوجھ ہے ، میرے پاس پنجاب کے 15 کروڑ لوگوں کا صوبہ ہے ،کسی کو دوائی،روٹی نہیں ملتی تو سوچتی ہوں اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دوں گی۔

اس کےعلاوہ مریم نواز نے کہا کہ جس نے ملک پر حملہ کیا، قانون توڑا میرے پاس اس کے لیے رحم نہیں ہے ،میری کوشش ہے میرے سے کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہوجائے ، اللہ تعالیٰ مجھے غریب عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزیدخبریں