پنجاب کے سوا ہر جگہ انتخابی دہشت گردی ہو رہی ہے :الطاف حیسن کا اسفند ولی کو ٹیلی فون

پنجاب کے سوا ہر جگہ انتخابی دہشت گردی ہو رہی ہے :الطاف حیسن کا اسفند ولی کو ...
پنجاب کے سوا ہر جگہ انتخابی دہشت گردی ہو رہی ہے :الطاف حیسن کا اسفند ولی کو ٹیلی فون

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قو می موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ٹیلی فونک گفتگو کر کے حملے پر مذمت کی ہے ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اے این پی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی ہلاکت پر افسوس ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی مہم جوئی صرف پنجاب میں چل رہی ہے ،باقی تین صوبوں میں دہشت گردی کی بد ترین کاروائیاں ہو رہی ہے ،اس صورتحال پر مل جل کر جدو جہد کرنی ہو گی۔اس موقع پر اسفند یار ولی نے دہشت گردی کی کھل کر مذمت کرنے پر الطا ف حسین کو خراج عقید ت پیش کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ ملک میں بائیں بازو کی قوتیں ختم ہو رہی ہیںاور دائیں بازروں کی جماعتوں کو اسمبلیوں میں لانے کامنصوبہ بنا یا جا رہا ہے ۔

مزید : قومی