پشاور دھماکے میں روزنامہ’ پاکستان ‘ کے سب ایڈیٹر شہید ، نیوزایڈیٹر زخمی

پشاور دھماکے میں روزنامہ’ پاکستان ‘ کے سب ایڈیٹر شہید ، نیوزایڈیٹر زخمی
پشاور دھماکے میں روزنامہ’ پاکستان ‘ کے سب ایڈیٹر شہید ، نیوزایڈیٹر زخمی

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خود کش حملے میں روزنامہ پاکستان کے سب ایڈیٹر طارق اسلم درانی بھی شہید ہوگئے ۔ اس حملے میں روزنامہ پاکستان کے نیوز ایڈیٹر سید اظہر شاہ بھی شددید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اس دھماکی کی مذمت کی ہے اور جاں بحق ہونے والے ساتھی کو لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ روزنامہ پاکستان کی انتظامیہ اور کارکنوں نے بھی اپنے ساتھی کی اس سانحے میں ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمی ساتھی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

مزید : قومی