ریٹرننگ افسران کسی امیدوار کے خلاف ازخود نوٹس نہیں لے سکتے، طارق بٹ

ریٹرننگ افسران کسی امیدوار کے خلاف ازخود نوٹس نہیں لے سکتے، طارق بٹ
ریٹرننگ افسران کسی امیدوار کے خلاف ازخود نوٹس نہیں لے سکتے، طارق بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (چوہدری حسنین/رانا جاوید اقبال) ریٹرننگ افسروں کی سیاسی وابستگیوں اور بیوروکریسی کی اپنا کام دوسرے کے سر ڈالنے کی عادت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا باعث بن چکی ہے۔ ہمارے ہاں ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی اپنائی جاتی ہے۔ شہریوں نے ان خیالات کا اظہار روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاﺅن کے رہائشی طارق بٹ نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران اس وقت تک کسی کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتے جب تک امیدوار کے خلاف کوئی شکایت موصول نہ ہوجائے یہ بات ان کے اختیارات میں نہیں کہ از خود نوٹس لے سکیں ان لوگوں کا کام صرف ڈاکوﺅں کو منتخب کرنا اور ان کو غریب عوام کا خون چوسنے کی اجازت دینا ہے ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی کام نہیں محمد وارث نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کی بھی سیاسی وابستگی ہوتی ہے وہ بھی سامنے آجاتی ہے کیونکہ بعد ازاں ریٹرننگ افسران نے منتخب نمائندوں سے بھی کئی کام کروانے ہوتے ہیں۔ ویسے بھی سرکاری ملازمین اپنا کام دوسروں پر ڈالنے کے عادی ہوتے ہیں شہباز نے کہا کہ پہلے اس ا فواہ کو تو ختم کرلیں کہ آیا الیکشن ہونا بھی ہے کہ نہیں کیونکہ دونوں بڑی جماعتوں کے سربراہ بار بار اپنے خدشات کا اظہار کررہے ہیں کہ الیکشن ملتوی کروانے کی سازش ہورہی ہے کہیں ان کے خدشات صحیح ہی ثابت نہ ہوجائیں شاہد اقبال نے کہا کہ ابھی تک فلیکس اور سائن بورڈ لگنے شروع نہیں ہوئے کیونکہ امیدوار اور سیاسی پارٹیوں کے سربراہ 19اپریل تک انتظار کررہے ہیں کیونکہ کئی امیدواروں کے فیصلے 19 اپریل کو آنے ہیں اور اس کے بعد ہی الیکشن مہم تیزی سے شروع ہوگی ابھی تو خود امیدواروں کو ہی معلوم نہیں کہ ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل بھی سکے گی کہ نہیں۔