ڈینگی اور خسرہ کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کیے جائیں، چیف سیکرٹری پنجاب

ڈینگی اور خسرہ کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کیے جائیں، چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور(کامرس رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اقبال نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے ساتھ خسرہ کے مرض کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور ان بیماریوں سے بچا¶ اور علاج بارے عوامی آگاہی مہم بھرپور طریقہ سے چلائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے یہ ہدایات گزشتہ روز اپنے آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے ایکشن پلان 2013 ءپر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، محکمہ صحت، خزانہ، ماحولیات، لیبر، ہائرایجوکیشن، سکول ایجوکیشن ، کوآپریٹو ، اطلاعات کے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریزکے علاوہ کمشنر لاہور، ڈی سی او لاہور، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے چیئرمین اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین نے شرکت کی ۔اجلاس میں افسران نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے اپنے اپنے محکمہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت عارف ندیم نے بتایا کہ محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے- خسرہ کی حفاظتی ویکسین کے ٹیکے بھی بچوں کو مفت لگائے جارہے ہیںاور جس علاقے سے خسرہ کا کیس رپورٹ ہوتا ہے وہاں Mop Up کے ذریعے متاثرہ علاقے کے 160گھروں میں دس سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں- سیکرٹری صحت نے بتایا کہ خسرہ کی روٹین کوریج اور ماپ اپ کے لئے ویکسین کی کوئی کمی نہیں اور سٹاک میں پانچ ملین سے زائد ٹیکے موجود ہیں اجلاس کوبتایا گیا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے قبرستانوں، کباڑخانوں، ٹائرشاپس ،کارخانوں ، گوداموں اور تعمیراتی سائٹس کے علاوہ پبلک پارکس کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے- چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سائٹس کی انسپکشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ زیرتعمیر عمارات کے ملبے ، تعمیراتی میٹریل اور کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا پیدا نہ ہو- چیف سیکرٹری جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ شاہراہوں پر خسرہ اور ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر اور معلومات پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں اور میڈیا کے ذریعے بھی موثر مہم چلائی جائے-اس موقع پر سیکرٹری صحت نے ڈینگی اور خسرہ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مبنی پبلسٹی میٹریل ، ٹی وی کمرشل اور اشتہارات بھی دکھائے جو میڈیا کو جاری کئے جائیں گے-اجلاس میں کمشنر لاہور نے ضلعی حکومت کے علاوہ واسا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ریسکیو 1122کی ڈینگی کی روک تھام سے متعلق سرگرمیوں بارے میں بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب

مزید : صفحہ آخر