قوم شرپسندوں پر نظر رکھتے ہوئے الیکشن کا انعقاد ممکن بنائے‘ پیر معصوم شاہ

قوم شرپسندوں پر نظر رکھتے ہوئے الیکشن کا انعقاد ممکن بنائے‘ پیر معصوم شاہ

لاہور(پ ر )جمعیت علماءپاکستان (نیازی) کے مرکزی صدر پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ ملک کے دشمن نہیں چاہتے کہ یہاں امن اور بھائی چارے کی فضا میں انتخابات منعقد ہوں ،قتل وغارت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے ،منصفانہ اور بروقت انتخابات ملکی حالات کا تقاضا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میںجے یو پی کے امیدوار قومی اسمبلیصاحبزادہ سید عقیل حیدرکی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جے یو پی کے مرکزی صدر پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پر امن انتخابات کیلئے قوم کی بھی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں،انہوں نے کہا کہ انتخابات کاملتوی ہوناملک و قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔تقریب سے جے یو پی کے امیدوار قومی اسمبلی صاحبزادہ سید عقیل حیدر، ڈاکٹر امجد چشتی، پیر نفیس الحسن بخاری ،سید اسرار شیرازی اور دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔

پیر معصوم

مزید : صفحہ آخر