وفاقی کابینہ کا قانون نافذ کرانیوالے اداروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

وفاقی کابینہ کا قانون نافذ کرانیوالے اداروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت
وفاقی کابینہ کا قانون نافذ کرانیوالے اداروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وفاقی کابینہ نے ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے کہاہے کہ ملکی صورتحال معمول پر لانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جائیں ، امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات اور صوبائی حکومتوں سے تعاون کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے میکنزم تیار کیاجارہاہے ۔ساز گار ماحول کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں ، صوبائی حکومتیں مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔میر ہزار خان کھوسو نے کہاکہ نگران حکومت کے معاملات عام انتخابات کی حدتک ہیں ، دہشتگرد عناصر سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں