حافظ سعید کا زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری امداد یقینی بنانیکی ہدایت

حافظ سعید کا زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری امداد یقینی بنانیکی ہدایت

لاہور(پ ر) امیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں امدادی رضا کاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جہاں کہیں بھی زلزلہ سے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان علاقوں میں پہنچیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زلزلہ، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہیں ایسے حالات میں متاثرہ بھائیوں کی مدد کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ جماعت الدعوة پاکستان اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، متاثرین کے معمولات زندگی بحال ہونے تک امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے۔ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر