پاکستانی طالبان نے بوسٹن بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کردی
واشنگٹن /پشاور (این این آئی) پاکستانی طالبان نے بوسٹن کے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکا کو نشانہ بنائیں گے جب کبھی ہمیں موقع ملا ¾ بوسٹن حملوں میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا پر حملوں کے حامی ہیں تاہم ان حملوں میں ہم ملوث نہیں ہیںان بم حملوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں جب ہمیں ایسا کوئی موقع ملا ہم امریکا کو ہدف بنائیں گے۔ یکم مئی2010کے نیویارک کے کار بم دھماکے کی سازش میں انٹر نیٹ ویڈیو پیغام میں تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کی تھی بعد میں اس کی تردید کردی۔
پاکستانی طالبان