ماڈل ٹاﺅن میں لیگی سیکر ٹریت کے باہر ٹکٹوں کے حصول کیلئے احتجاج کیا
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لےگ (ن) کے مرکزی سےکرٹرےٹ ماڈل ٹاﺅن کے باہر ٹکٹوں کے حصول کےلئے مختلف امےدواروں کے حامےوں نے احتجاج معمول بنا لےا ہے گذشتہ روز اےک طرف حلقہ پی پی 154 مےں تنوےر گجر نامی امےدوار کے حامےوں نے انہےں ٹکٹ دلانے کے حق مےں سر منڈوا کر احتجاج کےا۔اور دوسری طرف اےن اے 126 کا ٹکٹ عمر سہےل ضےاءبٹ کو دلانے کے حامی مخالف امےدوار کے حامےوں سے الجھ پڑے دونوں گروپ اےک دوسرے سے دست وگربےان ہو گئے جبکہ بعض افراد نے مسلم لےگ (ن) کے سکرٹرےٹ کے اندر گھنسے کی کوشش بھی کی تاہم پولےس نے ہر کوشش ناکام بنا دی احتجاج کا سلسلہ شام تک جاری رہا گذشتہ روز دن بھر مسلم لےگ (ن) کے مرکزی سکرٹرےٹ کے باہر مختلف امےدوار کے حامی اےک دوسرے سے دست و گرےبان ہوتے رہے۔ اور دونوں گروپوں نے مظاہرے کئے اور اپنے اپنے مخالف امےدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے رہے گرائمر سکول کے بچے مفت کتابےوں کے حصول کےلئے ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئے جہاں انہوں نے بھی مظاہرہ کےا۔