مسلم لیگ (ن) نے این اے 105کیلئے چودھری نصیر عباس کو ٹکٹ دیدیا

مسلم لیگ (ن) نے این اے 105کیلئے چودھری نصیر عباس کو ٹکٹ دیدیا

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 105گجرات کے لئے چوہدری نصیر عباس سندھو کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے اس حلقے سے پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی امیدوار ہیں دو بڑے قد آور رہنماﺅں کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے چوہدری نصیر عباس سندھو کو میدان میں اتار دیا ہے۔گزشتہ روز انہیں ماڈل ٹاﺅن بلا کر میاں نواز شریف نے ٹکٹ دیا اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نصیر عباس نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چوہدری احمد مختار اور مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی دونوں کو شیر شکست سے دوچار رکے گا۔

نصیر عباس

مزید : صفحہ آخر