ثمینہ مختار اے پی ایم ایل خواتین ونگ کی آرگنائزر مقرر

ثمینہ مختار اے پی ایم ایل خواتین ونگ کی آرگنائزر مقرر

لاہور (جنرل رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے اے پی ایم ایل شعبہ خواتین پنجاب کی آرگنائزر ثمینہ مختار کو ان کی پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی اور پنجاب بھر میں خواتین کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں کی جانے والی انتھک اور شبانہ روز خدمات کی روشنی میں انہیں آل پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائزر مقرر کیا ہے ۔انہیں ان کے نئے عہدے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سید پرویز مشرف نے مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کی امید ظاہر کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر