لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے شہر بھر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے شہر بھر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا

لاہور (جنرل رپورٹر )رواں سیزن میں ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر اور ڈٰینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لےے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں صفائی آپریشن مہم کا آغاز کیا ہے ۔ صفائی آپریشن مہم کے تحت شہر میں کوڑے سے بھرے پلاٹ صاف کئے جائیں گے اور متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میںاحساس ذمہ داری اجاگر کرنے کے لےے آگاہی بھی دی جائے گی تاکہ مستقبل میں بھی خالی پلاٹوں کو گندگی کی آماجگاہ بننے سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ اس سلسلے میں شالیمار ٹاﺅن زون 5اور 6 کی یونین کونسل نمبر35 اور 36 اور جوہر ٹاﺅن یونین کونسل نمبر 116 اور 120 میں 6 پلاٹ صاف کئے گئے ۔اس دوران 300 ٹن ویسٹ جس میں ملبہ بھی شامل ہے ڈمپ سائٹ منتقل کیا گیا۔ آپریشن میں 12ڈمپرز اور 2 لوڈرز استعمال کئے گئے اور 50سے زائد ورکرز نے حصہ لیا۔ بیشتر آپریشن 8 گھنٹے سے بھی ذیادہ وقت تک جاری رہے۔شالیمار ٹاﺅن میں اسسٹنٹ مینجر محسن صبور جبکہ جوہرٹاﺅن میں اسسٹنٹ مینجر زاہد مشتاق نے صفائی آپریشن کی نگرانی کی۔ ایم ڈی وسیم اجمل چوہدری کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی گزشتہ دو برس سے ہر سال ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھاتی ہے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لےے شہر بھر میں ایسے خالی پلاٹ جو ڈینگی لاروا کی افزائش گاہ کا سبب بن سکتے ہیں، کلیئر کرنے کی مہم شروع کرتی ہے جس دوران سینکڑوں ٹن ویسٹ کلیئر کیا جاتا ہے۔نہ صرف ڈینگی بلکہ عمومی بیماریوں سے بچاﺅ کے لےے بھی کوڑے دان کا استعمال بہت ضروری ہے۔ خوش آئند امر ہے کہ شہریوں میں ویسٹ کنٹینرز کے استعمال کا رجحان فروغ پا رہا ہے تاہم ابھی اس سلسلے میں مزید آگاہی کی ضرورت ہے جس پر ایل ڈبلیو ایم سی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

صفائی مہم

مزید : صفحہ آخر