ابو ظہبی کی فیڈرل کورٹ نے سابق چئیرمیں اوگرا توقیر صادق کی ضنمانت منظور کر لی

ابو ظہبی کی فیڈرل کورٹ نے سابق چئیرمیں اوگرا توقیر صادق کی ضنمانت منظور کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         ابوظہبی ( آئی این پی) ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ نے پاکستان سے 80 ارب سے زائد کی کرپشن کرکے فرار ہو کر ابوظہبی آنے والے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی ضمانت منظور کر کے انہیں شخصی ضمانت پر رہائی اور متحدہ عرب امارات کی حدود سے باہر نہ جانے کا حکم دیا ہے ۔ منگل کو ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے کیس کی سماعت کی جس میں توقیر صادق کی ضمانت کو منظور کرکے ان کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی ضمانت کے طور پر رکھ لیا۔ توقیر صادق کو عدالت کی طرف حکم دیا گیا ہے کہ ان کو متحدہ عرب امارات کی حدود میں ہی رہنا پڑے گا جبکہ ان کے کیس کی اگلی سماعت 20 مئی کو ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان کے وکیل کی جانب سے بھی کوشش کی جارہی ہے کہ جلد از جلد ان کی پاکستان واپسی ممکن بنائی جائے۔ واضح رہے کہ توقیر صادق کا خاندان جو پہلے پاکستان میں رہائش پذیر تھا اب وہ بھی متحدہ امارات میں منتقل ہوگیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -