صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ میں ادا کی گئی

صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ میں ادا کی گئی

فیصل آباد(این این آئی) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ میں ادا کی گئی ۔ صاحبزادہ فضل کریم کا جنازہ جامعہ رضویہ مسجد سے اٹھایا گیا اور مرحوم کی نماز جنازہ دھوبی گھاٹ گرا ﺅنڈ میں شیخ الحدیث مولانا شریف رضوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، ایم کیو ایم کے وفد، مفتی منیب الرحمن، ثروت اعجاز قادری ،قاری صداقت علی شاہ، پیر امیر الحسنات، سید فدا حسین، میاں محمد سیفی، حاجی حنیف طیب اور ملک بھر سے آئے علماءکرام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز جنازہ کے بعد صاحبزادہ فضل کریم کی میت کو جامعہ رضویہ جھنگ بازار میں سپرد خاک کردیا گیا، واضح رہے کہ صاحبزادہ فضل کریم گز شتہ روز جگر کے عارضہ کے باعث الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں انتقال کر گئے تھے۔

فضل کریم جنازہ

مزید : صفحہ اول