پشاور میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کے گھر پر دستی بم حملہ

پشاور میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کے گھر پر دستی بم حملہ

پشاور (ثناءنیوز)پشاورمیں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گر پر دستی بم سے حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پشاورمیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار افغانی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیاگیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار افغانی اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار افغانی کے گھر پر دستی بم نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی جانب سے پھینکا گیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : صفحہ اول