اپیلٹ ٹربیونلز کا آخری دن ، فیصلہ طلب اپیلیں مسترد تصور ہوںگی : الیکشن کمیشن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپیلٹ ٹربیونلز میں فیصلہ نہ ہونیوالی اپیلیں مسترد تصور ہوں گی ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلٹ ٹربیونلز کی مدت آج (بدھ ) کو ختم ہورہی ہیں ، عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ایسی اپیلیں جن پر فیصلہ نہ ہوسکا، وہ مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی مسترد تصور ہوں گی ۔