امین فہیم بھی زرداری کو چھوڑ جائیں گے :شاہ محمود قریشی

امین فہیم بھی زرداری کو چھوڑ جائیں گے :شاہ محمود قریشی
امین فہیم بھی زرداری کو چھوڑ جائیں گے :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب شہیدوں کی جماعت کے بجائے چند مفاد پرست افراد کی پارٹی بن گئی ہے۔ ان ہی کی وجہ سے سینئر رہنماو¿ں نے پیپلزپارٹی کو چھوڑ دیا ہے اور اب مخدوم امین فہیم بھی آصف زرداری کو چھوڑ دیں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے تھرپارکر سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ غوثیہ جماعت کے مریدوں کے خواہش پر کیا ہے اور تھرپارکر کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اپنا ووٹ چوروں اور لیٹروں کے بجائے صحیح امیدوار کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب رحیم ان کے ساتھ بے وفائی کررہے ہیں چاہے وہ عمرکوٹ کی نشست پر ان کی حمایت نہ کریں لیکن وہ سابق وزیر اعلیٰ کے امیدواروں ارباب انور علی اور عبدالرزاق راہموں کی حمایت کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ڈرون حملے، دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کا واحد حل ملک کی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنا ہے اور آئندہ پارلیمنٹ میں ہم کامیاب ہوکر خارجہ پالیسی کی تبدیلی میں مرکزی کردارادا کریں گے۔

مزید :

قومی -