مذہب، فرقے، برادری اور لسانی بنیادوں کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو تین سال قید کی سزا ہوگی:الیکشن کمیشن

مذہب، فرقے، برادری اور لسانی بنیادوں کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو تین سال ...
مذہب، فرقے، برادری اور لسانی بنیادوں کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو تین سال قید کی سزا ہوگی:الیکشن کمیشن

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ مذہب، فرقے، برادری اور لسانی بنیادوں کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو تین سال قید کی سزا ہوگی اوراس حوالے سےپریزائیڈنگ افسران کو موقع پر سزا دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔ کسی دوسرے شخص کے نام پر ووٹ ڈالنے یا ووٹ دینے سے روکنے اور اپنے خاندان کے افراد کے سوا کسی اور کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پربھی امیدواروں کو تین سال قید کی سزا دی جائے گی۔ پولنگ والے دن پریذائیڈنگ افسرکی ہدایت پر پولیس بغیر وارنٹ کسی کوبھی گرفتارکرسکتی ہے۔

مزید : قومی