مسلم لیگ ن اور ف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

مسلم لیگ ن اور ف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ
مسلم لیگ ن اور ف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ نے عام انتخابات میں اتحاد قائم رکھ کر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پیر پگارا کی زیر صدارت دس جماعتی اتحاد کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے معاملات بھی زیر بحث آئے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد قائم رہے گا اور انتخابات میں ملکر کر میدان میں اتر یں گے ۔پیر پگارا نے بتا یا کہ اجلاس میں شہباز شریف سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی تمام معاملات پر بات چیت مکمل کرلیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں ۔

مزید : کراچی