زہریلے مواد والے پیکٹ امریکی صدر کے دفتر پہنچ گئے ، اوبامابال بال’ بچ‘ گئے

زہریلے مواد والے پیکٹ امریکی صدر کے دفتر پہنچ گئے ، اوبامابال بال’ بچ‘ گئے
زہریلے مواد والے پیکٹ امریکی صدر کے دفتر پہنچ گئے ، اوبامابال بال’ بچ‘ گئے

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کو بھیجا جانے والا زہر یلاپیکٹ وائٹ ہاﺅس کی میل سکریننگ مرکز میں پکڑا گیا۔ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ میں اس کا نتیجہ مثبت نکلا ہے یعنی یہ زہریلا مواد’ricin‘ خطرناک تھا ۔فاکس نیوز کے مطابق دو زہریلے پیکٹ پہلے بھی کیپٹل ہِل آفس میں بھی اسی طرح بھیجے گئے تھے ۔امریکہ میں بوسٹن دھماکوں اور زہریلے پیکٹ صدر کو ارسال کرنے پر کمپاﺅنڈ سکیورٹی حرکت میں آگئی ہے اور اس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ایف بی آئی نے کہا ہے صدر اوباما کہ بھیجا جانے والے پیکٹ کی جانچ پڑتا ل کا عمل جاری ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق پیکٹ زہریلا ہے۔صدر کو ارسال کیا جانے والے پیکٹ پر’To see a wrong and not expose ‘درج تھا ۔پیکٹ میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ’تم نے میر ی بات نہیں مانی ،اب تمہیں او رلوگوں کو مرنا ہو گا ‘۔۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق پیکٹس میں استعمال ہو نے والا زہریلا مواد سانس کے ساتھ اندر جانے پر انسان کی موت کا باعث بن سکتا ہے لیکن یہ زہر ایک شخص سے منتقل ہو کر دوسرے تک نہیں جا سکتا اور اس کا کوئی علاج بھی نہیں ہے ۔ امریکی سیکرٹریٹ کے مطابق براک اوباما کو ایک خط بھیجا گیا جس میں مشتبہ مواد بھرا ہوا تھا تاہم صدر اوباما تک پہنچنے سے پہلے ہی وائٹ ہاﺅس کے میل سکریننگ مرکز میں سکریننگ کے دوران خط میں مشتبہ مواد کی موجودگی کی نشاندہی ہو گئی۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ صدر اوباما کو بھیجا جانے والا زہریلا مواد انتہائی خطرناک ہے تاہم یہ وائیٹ ہاﺅس یا اوباما تک نہیں پہنچ سکا ، سرکاری طور پر اس تصدیق کے بعد ان پیکٹوں اور خطوط پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر جیف فلیک کے دفتر میں بھی مشتبہ پیکٹ موصول ہوا ہے اور پولیس نے ان کا دفتر خالی کرایا ہے ۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس /اہم خبریں