جلسہ جلوس ’قبر‘ میں ہی ٹھیک ہے : نگران حکومت کا مشورہ

جلسہ جلوس ’قبر‘ میں ہی ٹھیک ہے : نگران حکومت کا مشورہ
 جلسہ جلوس ’قبر‘ میں ہی ٹھیک ہے : نگران حکومت کا مشورہ

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ میں انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں سے چار دیواری میں جلسے جلوس منعقد کر نے کی اپیل کردی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ سیا سی جماعتیں دہشت گردی کی ممکنہ کاروائیوں سے بچنے کے لیے عمارتوں میں جلسے جلو س منعقد کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے جلسوں کی سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کر نے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں انتخابی امیدواروں کی سیکیورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

مزید : قومی