دنیا 5Gکی جانب گامزن اور ہم۔۔۔

دنیا 5Gکی جانب گامزن اور ہم۔۔۔
دنیا 5Gکی جانب گامزن اور ہم۔۔۔

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) موبائل فونوں کی دنیا میں روز بروز تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔ اس ترقی کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ کبھی کبھی تو انسانی عقل دنگ ہی رہ جاتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ صارفین کی ریکارڈ تعداد ہونے کے باوجود پاکستان اس دوڑ میں کافی پیچھے ہے۔ اب موبائل انٹرنیٹ کی ہی مثال لی جائے تو پاکستانی ابھی تک 3G ٹیکنالوجی کے انتظار میں بیٹھے ہیں جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک 3G کے بعد 4G یا (ایل ٹی ای) پر پہنچ گئے ہی ں اور اب تو 5G ٹیکنالوجی عام کرنے کے لئے 1.5 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اگلے تین سال کے اندر اندر یہ ٹیکنالوجی صارفین کی پہنچ میں ہوگی۔ اس کی سپیڈ 4G سے بھی ہزار گنا زیادہ ہوگی اور ایک سیکنڈ میں فیچر فلم ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔ اسی طرح برطانیہ اور جرمنی کی حکومتوں کے درمیان بھی 5G ٹیکنالوجی میدان میں لانے کے لئے معاہدہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک تین سے چار سال کے دوران 5G ٹیکنالوجی کمرشل سطح پر عام ہوجائے گی۔ امید ہے اس مرتبہ پاکستان اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی