حسن نعمان انٹرنیٹ گیم "فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ 2014ء " میں کامیاب

حسن نعمان انٹرنیٹ گیم "فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ 2014ء " میں کامیاب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )حسن نعمان نے انٹرنیٹ گیم "فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ 2014ء " میں کامیابی حاصل کرکے سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔ نوجوان طالب علم ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انٹرنیٹ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2014ءکے کنٹری چیلنج میں نوجوان طالبعلم حسن نعمان نے پاکستان کو کامیابی دلائی۔ قومی نوجوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اعزاز دوستوں کے تعاون سے حاصل کیا۔ 20 سالہ اے لیول کے طالب علم کا کہنا تھا کہ پڑھائی اور کھیل میں توازن رکھنا چاہیے۔ بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔ فیفا انٹرایکٹیو ایونٹ میں شاندار گول سکور کی نامزدگیوں میں بھی،، حسن نعمان کا نام شامل ہے جس کا فیصلہ ووٹنگ پر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فیفا ڈاٹ کام ویب سائٹ پر انتیس اپریل تک انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں۔

 تا کہ وہ ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کر سکیں۔ -

مزید : کھیل اور کھلاڑی