پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک 51برس کے ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک 51برس کے ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک 51برس کے ہوگئے۔سلیم ملک 16اپریل 1963ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔، انہوں نے 15ٹیسٹ سنچریاں اسکور کیں جن میں سے 7 مرتبہ انھوں نے 100 سے 102 رنز کے درمیان رنز اسکور کئے، ان کا بیٹ کے ساتھ بہترین گھنٹہ 1994۔95 میں سامنے آیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلی سیریز تھی جس میں پہلی مرتبہ میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے۔
،۔ سلیم ملک ہیڈنگلے کے خوفناک ٹریک کے ماسٹر تھے، انہوں نے وہاں پر 1987 میں 99 رنز بنائے اور پانچ برس بعد وہاں پر 82 اور 84 رنز کی اننگز کھیلیں اور دونوں مرتبہ آؤٹ نہیں ہوئے۔