آل پاکستان کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 12مئی کو منعقد ہوگا

آل پاکستان کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 12مئی کو منعقد ہوگا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 12سے 17 مئی تک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گراونڈ میں منعقد ہوگا۔پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصی لے رہی ہیں جن میں آرمی،نیوی،ایئرفورس،پولیس،واپڈا،ایچ ای سی، پاکستان ریلویز،پی او ایف،سندھ،پنجاب ،بلوچستان، خیبر پی کے اور فاٹا شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 11 مئی کو مینجر میٹنگ میں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی