عالمی چیمپئن سپین کی فٹ بال ٹیم دنیا کی مہنگی ترین ٹیم قرار

عالمی چیمپئن سپین کی فٹ بال ٹیم دنیا کی مہنگی ترین ٹیم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (اے پی پی) عالمی چیمپئن سپین کی ٹیم کو دنیا کی سب سے مہنگی ٹیم قرار دے دیا گیا۔ ارجنٹائن دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہیں۔ سپین، ارجنٹائن اور برازیل کے پاس انتہائی مہنگے اسکواڈز ہیں۔ رواں برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے قبل جاری ایک رپورٹ کے مطابق سپین، ارجنٹائن اور برازیل کے پاس انتہائی مہنگے اسکواڈز ہیں۔ سپین کی ٹیم تقریباً 486.9 ملین یوروزکے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ارجنٹائن 474.1 ملین اور برازیل 470.2 ملین یوروز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔لائنل میسی 138.1 ملین یوروز کے ساتھ سب سے قیمتی کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ رپورٹ کے تحت دفاعی ورلڈ کپ چیمپئن سپین کا سکواڈ تقریباً 486 ملین یوروز لاگت کا ہے۔
،ارجنٹائن 474.1 ملین یوروز اور میزبان برازیل 470.2 ملین یوروز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ جرمن سکواڈ کی مالیت 445.6 ملین یوروز ہے،فرانس نے398.6 ملین یوروز کے ساتھ انگلینڈ کی جگہ پر قبضہ کرلیا۔