نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ہفتے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں شروع ہوگا

نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ہفتے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ہفتے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد ‘ لاہور ‘ کراچی ‘ ملتان ‘ کوئٹہ ‘ بہاولپور ‘اوکاڑہ ‘گوجرانوالہ ‘ آزاد جموں و کشمیر ‘ پشاور ‘ فیصل آباد اور پی بی سی سی ینگ سٹار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک دونوں شہروں اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔