ڈیوس کپ‘ کھلاڑیوں کو آئی ٹی ایف فیوچرز ایونٹ کےلئے بھیجا جائے

ڈیوس کپ‘ کھلاڑیوں کو آئی ٹی ایف فیوچرز ایونٹ کےلئے بھیجا جائے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی نمبر ون ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن رواں سال تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل کی تیاری کےلئے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کے فیوچرز ایونٹ کےلئے بھیجا جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے 8 سال بعد فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ فائنل میں مخالف ٹیم کو شکست دے کر گروپ ون میں کےلئے کوالیفائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن کے خلاف بھی ہماری تیاری اچھی نہیں تھی ہمیں شارٹ کیمپ کے لئے مدعو کیا گیا تاہم اب ہمارے پاس فائنل کھیلنے تک ستمبر تک وقت موجود ہے اسلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو چاہئے فائنل کی تیاری کے لئے ہمیں انڈونیشیا اور ملائیشیا فیوچرز ایونٹس کے لئے بھیجواہیں تاکہ فائنل کے لئے ہم بھرپور طریقے سے تیار ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ سخت ٹیم ہے اس لئے ان کے خلاف فائنل کی تیاری کے لئے فیوچر ایونٹ کارآمد ثابت ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی