ڈیوس کپ 27اپریل سے ملائیشیا میں شروع ہوگا

ڈیوس کپ 27اپریل سے ملائیشیا میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد ( آن لائن ) قومی جونیئر ٹینس ٹیم ڈیوس کپ فائنل کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کیلئے پچیس اپریل کو ملائیشیا روانہ ہوگی ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر عارف قریشی کے مطابق جونیئر ڈیوس کپ ٹائی فائنل کوالیفائنگ راﺅنڈ ستائیس اپریل سے تیس مئی تک ملائیشیا کے شہر کوچنگ میں ہوگا جس میں محمد مدثر ، زاہد محمد اور محمد مزمل پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔