لیبیا میں اردنی سفیر اغوا ء، اغواءکا رو ں نے بدلے میں القاعدہ کے ایک رکن کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ،اقوام متحدہ کی مذمت

لیبیا میں اردنی سفیر اغوا ء، اغواءکا رو ں نے بدلے میں القاعدہ کے ایک رکن کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 طرابلس(آن لائن)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے اردن کے سفیر کو اغوا کر لیا گیا، جسکی رہا ئی کے بدلے اغوا ءکا رو ں نے اردن میں 2004ء سے مقید مبینہ طور پر القاعدہ کے رکن محمد سعید الدِرسی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔لیبیا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ملکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے ذرائع سے بتایا کہ گز شتہ روز طرابلس میں اردن کے سفیر فواز العیطان کے قافلے پر دو کاروں میں سوار نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیا اور ا±نہیں اغوا کر لیا۔ اِس کارروائی کے دوران العیطان کا ڈرائیور زخمی ہوا۔
 جو اِس وقت ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اردن کے وزیر خارجہ ناصر یودیح نے لیبیا اور ا±س کے عوام کے لیے العیطان کی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اغوا کی اِس کارروائی میں ملوث افراد پر زور دیا کہ العیطان کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔ اردن کے وزیر خارجہ ناصر یودیح نے کہا، ”وہاں سلامتی کی صورتحال کافی مشکل ہے تاہم العیطان کی رہائی کے لیے عمان حکومت لیبیا کے متعلقہ اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔“ اردنی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق لیبیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اغوا کرنے والے گروپ نے ا±ن سے رابطہ کیا اور الدِرسی کے بدلے اردنی سفیر کی رہائی کا کہا ہے۔ اِس اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بات بتائی ہے۔دریں اثناء اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے اردن کے سفیر فواز العیطان کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے ا±ن کی فوری رہائی اور لیبیا میں دیگر سفارت کاروں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق، ”سکیورٹی کونسل کے ارکان نے دہرایا کہ ایسے اقدامات ناجائز ہیں چاہے وہ جہاں بھی ہوں، ا±ن کے مقاصد جو بھی ہوں اور ا±نہیں جو بھی کرے۔“ سلامتی کونسل نے زور دیا کہ اس کارروائی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -