پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا
اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیم تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 13سے 17مئی تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائیگیجس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے، کیمپ میں 20 کھلاڑیوں شرکت کررہے ہیں۔