آل پاکستان انٹریونیورسٹی روئنگ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

آل پاکستان انٹریونیورسٹی روئنگ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام آل پاکستان انٹریونیورسٹی روئنگ چیمپئن شپ(کل) جمعہ سے راول ڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان شیراز نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز کے مردکھلاڑی حصہ لیں گے۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے مینجرز کا اجلا س (آج) جمعرات کو ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے قوانین اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔