ایرانی وزیر خارجہ کی حاکم دبئی سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی حاکم دبئی سے ملاقات

دبئی(آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے دبئی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران اور خلیجی ممالک بالخصوص یو اے ای کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے لیے دبئی جیسے شہر کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں ایرانی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان بات چیت میں خطے کی صورت حال اور عالمی وعلاقائی امن و سلامتی کے لیے ایران اور خلیجی ممالک کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے محمد بن راشد کو دورہ ایران کا دعوت نامہ بھی پہنچایا۔

انہوں نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کی اور کہا کہ وہ جلد تہران آئیں گے۔

مزید : عالمی منظر