طاہرزمان ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ

طاہرزمان ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ

 لاہور (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے طاہرزمان کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مقرر کردیا ہے انکی جگہ سابق اولمپیئن شہناز شیخ کوقومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہرزمان کی جگہ سابق اولمپیئن شہناز شیخ کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیا گیا سابق اولمپیئن اصلاح الدین کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دے دی گئیں ہیں جبکہ طاہر زمان کی تقرری ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ کے عہدے پر کردی گئی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی