کترینہ کیف کا اکشے کپورکےساتھ کام کرنے سے انکار

کترینہ کیف کا اکشے کپورکےساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اکشے کپورکے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ آج کل بےبی کیٹ اور رنبیر کپور کے عشق کے چرچے تو عام ہیں ہی لیکن ساتھ ہی کترینہ کے نخرے بھی آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔اکشے کمار اور کترینہ کیف کی جوڑی جب بھی کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی انہوں نے شائقین کے دل موہ لئے۔ اب وہ فلم سنگھ از کنگ کی جیسی مزاحیہ فلم ہو یا پھر نمستے لندن کی سنجیدہ کہانی ، یہ جوڑی نگینے کی طرح بالکل فٹ بیٹھی۔آج کل بالی ووڈ میں یہ خبریں گرم ہیں کہ ان دونوں کو ایک بار پھر نئی فلم میں کاسٹ کیاگیالیکن اب کی بار بے بی کیٹ نے اکشے کمار کی ہیروئن بننے سے صاف انکار کردیا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انکاکہناتھاکہ فی الحال انکے پاس ٹائم نہیں ہے کیونکہ وہ ابھی چھوٹے نواب کے ساتھ فیٹنم اور رنبیر کپور کے ساتھ جگا جاسوس کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر