انتخابات کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ‘آسیہ اندرابی

انتخابات کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ...

سری نگر (کے پی آئی) بھارتی انتخابات کو محض ایک دھوکہ اور چھلاوا قرار دیتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ہند نواز سیاست دانوں کی چھتر چھایا میں ان انتخابات کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کی بین دلیل پچھلے دو روز میں چار مجاہدےن کو جاں بحق کیا جانا ہے ۔آسیہ نے کہاکہ انتخابات کے حوالے سے کشمیری مسلمانو ں پر زور زبردستی کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہندنواز سیاستدانوں کی طرف سے منعقد کی جانے والی ریلیاں دراصل پیسے کے دم پر کی جارہی ہیں جہاں لوگوں کو رقومات کے عوض گاڑیوں میں بٹھا کر لایا جارہا ہے۔

 اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ عوام اس جمہوری عمل کے ساتھ ہیں جبکہ اس کے برعکس لوگ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسندوں کے ساتھ اپنے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں جس کیلئے انہیں کسی قسم کی کوئی لالچ نہیں دی جاتی ۔آسیہ اندرابی نے کہا کہ کھریو اور احمد نگر کے عوام نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ لوگوں میں کس قدر محبت اور عقیدت موجود ہے جو اس بات کی بین دلیل لوگ تحریک آزادی اور مجاہدےن کے ساتھ قلبی لگاو رکھتے ہیں ۔ انہوں نے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔#

مزید : عالمی منظر