نائیجیریا میں 200طالبات کا اغوا ء

نائیجیریا میں 200طالبات کا اغوا ء
نائیجیریا میں 200طالبات کا اغوا ء

  

کانو(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے انتہا پسند گروپ ”بوکو حرام“نے کم از کم 200طالبات کوہاسٹل کے اندر گھس کر اغوا ء کرلیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسلحہ سے لیس ”بوکو حرام“گروپ کے ممبرو ں نے نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر کانو میں ایک ہاسٹل پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے موقع پر موجود فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا اور دو گھنٹے سے زائد فائرنگ جاری رہی۔ تاہم انتہا پسند گروپ نے فوجیوں کو شکست دیتے ہوئے سکول کے ہاسٹل سے سینکڑوں طالبات کو اغواء کر لیا۔حکومتی اہلکاروں نے طالبات کی تعداد بتانے سے انکار کیا ہے۔ کچھ طالبات جو اپنی جان و عزت بچانے میں کامیاب ہوئیں کا کہنا ہے کہ کم از کم 200طالبات کو اغوا کیا گیا ہے۔ یہ سکول جہاں کارروائی ہوئی طالبات کا سکول ہے۔ اغواء کار گروپ جس کا نام ”بوکوحرام“ ہے اور اس کا مطلب ”مغربی تعلیم حرام ہے“اگر نظر دوڑائی جائے تو کئی مسلم ممالک میں انتہا پسندوں نے طالبات کے سکولوں یا ان کی تعلیم کو حرام قرار دیا ہے جبکہ اسلام میں کبھی بھی اس قسم کی قد غن نہیں لگائی گئی۔ لیکن اس طرح کی کارروائیاں اسلام کو بدنام کرنے کے سواء کچھ بھی نہیں۔ 

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں